عمران خان سیاسی مفاد کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری حکومت کے خلاف سازش کے بعد پیش کی جاتی ہے مجھے مارنے کی سازش ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بیرونی سازش کا بیانیہ ناکام ہونے پر عمران خان نے نیا منصوبہ بنا لیا ہے ۔ عمران خان اپنے کارکنان کو احتجاج میں شرکت کرنے کےلئے اب بلیک میل کر رہے ہیں۔عمران خان اپنے سیاسی مفاد کے لئے کچھ بھی کہہ اور کر سکتے ہیں ۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ مفروضوں اور الزام تراشی کی بنیاد پر سیاست کی ہے۔انہوں نے پہلے پینتیس پنکچر اور کرپشن کے نام پر بیانیہ بنایا، اب سازش کے نام پر بنا رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More