اللہ نے میری قوم کو بیدار کر دیا، لوٹوں کے دن ختم ہو گئے، عمران خان

عمران خان کا کہناہے کہ میری قوم ایک زندہ قوم بن چکی ہے، لوٹوں کے دن ختم ہو گئے ہیں۔ لندن میں اربوں کے فلیٹس مریم نواز کے نام پر ہیں۔ حکومت سے معیشت نہیں سنبھالی جا رہی۔

بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا بہاولپور آکر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ ہماری قوم ایک زندہ قوم بن چکی ہے۔ اب یہ ایک عظیم قوم بننے جا رہی ہے، اللہ نے میری قوم کو بیدار کردیا ہے۔ لوٹوں کے دن ختم ہوگئے ہیں۔ ضمیر فروشوں کے دن پرانے پاکستان میں رہ گئے، مخالفین بھی قائداعظم کو صادق اور امین سمجھتے ہیں۔

عمران خان نے کہا شہباز شریف ساری قوم تو محنت کر رہی ہے لیکن آپ تو چوری کرکے سارا پیسہ باہر لے کر جارہے ہیں۔ پانامہ لیکس کے بعد پتا چلاکہ لندن میں اربوں کے فلیٹس مریم نواز کے نام پر ہیں۔

انہوں نے کہا میں آپ کو حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے تیار کر رہا ہوں، جب حکمران قوم کا پیسہ چوری کرتے ہیں تو ملک تباہ ہو جاتے ہیں، ملک پر تھری اسٹوجز مسلط ہیں، ملک کی بڑی بیماری آصف علی زرداری، فضل الرحمان مذہب کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More