ونٹر اولمپیکس کی افتتاحی تقریب عمران خان سمیت عالمی رہنماؤں کی شرکت

بیجنگ: چین میں سرمائی اولمپیکس کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعظم عمران خان سمیت کئی عالمی رہنما ونٹراولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 24 ویں ونٹر اولمپکس کامیلہ سج گیا۔ وزیراعظم عمران خان سمیت کئی عالمی رہنما ونٹراولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔

پہلی بار چین کی میزبانی میں ہونے والے ونٹر اولمپکس روسی صدر، امیرقطر، تاجک صدر ، ڈبلیوایچ او چیف ،یواین سیکریٹری جنرل شریک ہیں جبکہ دیگر عالمی سربراہان کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ونٹر اولمپکس میں 91 ممالک سے تقریباً 2900ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں۔15کھیلوں میں مختلف طرز کے 109 مقابلے ہوں گے۔ بیجنگ میں ونٹر مقابلے 4سے 20 فروری تک جاری رہیں گے۔دارالحکومت بیجنگ کے علاوہ یانگ کنگ اور چونگ لی میں بھی مختلف مقابلے ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More