ہماری حکومت کرپشن کی وجہ سے نہیں، سازش کے تحت گرایا گیا، عمران خان

پشاور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کو کرپشن کی وجہ سے نہیں، سازش کے تحت گرایا گیا۔

پشاور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ چوروں کی حکومت کسی صورت قبول نہیں کریں گے،ہماری حکومت کو کرپشن کی وجہ سے نہیں، سازش کے تحت گرایا گیا،

انہوں نے کہا کہ پر امن مظاہرین پر دہشت گردوں پر استعمال کرنے والے شیل برسائے گئے۔ حکومت گرانے کے خلاف پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسی عوام نہیں نکلی جیسے ہمارے حق میں نکلی، چوروں کی حکومت کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا شریف اور زرداری دورمیں چارسو ڈرون حملے کیے گئے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے 80 ہزار لوگ مارے گئے،جبکہ 100 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، دہشت گرد ی کے باعث سرمایہ کارچلے گئے، جبکہ روپے کی قدرگری، انہوں نے کہا کہ مدینہ میں نعرے لگے تو ہمارا کیا قصور تھا، ہم نے اس رات شب دعا کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More