عمران خان کی اپنے حامیوں سے جلسہ گاہ پہنچنے کی اپیل

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے حامیوں سے جلد اسلام آباد پہنچنے کی اپیل کردی ہے ۔

وزیراعظم نے امر بالمعروف جلسے کے حوالے سے خصوصی آڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں سے نکلیں اور جلسے میں پہنچیں ۔ جولوگ بھی جلسے کے لئے نکل رہے ہیں وہ جلد نکلیں۔مجھے خوف ہے کہ سڑکوں پررش ہونے کے باعث آپ لوگ وقت پر جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکیں گے ۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں ۔ آج جو جلسہ ہورہا ہے یہ تحریک انصاف کی نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More