الیکشن میں پرانے کارکنوں کو ٹکٹس دینگے، عمران خان

اسلام آباد: عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔مرکزی پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں سے متعلق پالیسی تشکیل دے گا۔

اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ امیدواروں اور ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق جلد از جلد پالیسی بنائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے پرانے ورکرز کو ٹکٹس دینے کو ترجیح دیں گے۔مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو آگے لایا جائے گا۔مفاداتی اور ضمیر فروشوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی حکومت میں ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے۔اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔اپوزیشن میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More