عمران خان اور سراج الحق کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال، دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

عمران خان نے امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو ایک باضابطہ سازش کے تحت ہٹایا گیا۔ قومی رجحانات کی حامل محب وطن قوتوں کو باہم ملکر اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔

امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے سے چیئرمین تحریک انصاف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دونوں قائدین کا روابط میں تسلسل برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے پرویز خٹک اور اسد قیصر جماعت اسلامی سے روابط آگے بڑھانے کا فریضہ سرانجام دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More