عمران خان اور سابق چیئرمین نیب کو جیل میں ہونا چاہئے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور سابق چیئرمین نیب کو جیل میں ہونا چاہئے، جو پونے چار سال قانون اور انصاف کی دھجیاں اڑاتے رہے۔

‎مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب چار سال نیب اور ایف آئی اے کو استعمال کرکے بھی آپ ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔ وزیراعظم کی کرسی استعمال کر کے بھی عمران صاحب اپنے الزامات ثابت نہ کرسکے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے جھوٹے مقدمات بناکر بھی عمران صاحب آپ ناکام ہوگئے۔

‎ان لکا کہنا تھا کہ عمران صاحب برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے پاس گئے لیکن وہاں سے بھی منہ کی کھانا پڑی۔

‎مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ دو جھنڈے رکھ کر عمران صاحب آپ روئیں، پٹیں یا چیخیں، آپ کی کرپشن کے پول کھل چکے ہیں۔عمران صاحب روئیں، پٹیں یا چیخیں ماریں، عوام نے آپ کو مسترد کر دیا ہے۔ عمران صاحب بنی گالہ میں دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر انقلاب نہیں آتا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More