عمران خان اورعلی امین گنڈاپور نے آزاد کشمیر کے الیکشن کو پامال کیا، راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے آزاد کشمیر میں بھی انتخابی ضابطہ اخلاق بری طرح پامال کیا تھا۔الیکشن کمیشن کا فیصلہ جمہوریت کی مضبوطی اور صاف شفاف انتخابات کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے پی ٹی آئی کے رہنما وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل کی جرمانے کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور علی امین گنڈاپور نے آزاد کشمیر میں انتخابی ضابطہ اخلاق بری طرح پامال کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں علی امین گنڈا پور سرعام پیسے دیتا پکڑا گیا۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود ایف آئی آر تک درج نہ ہوسکی ۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ جمہوریت کی مضبوطی اور صاف شفاف انتخابات کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More