عمران خان نے ڈکٹیٹروں کو بھی پیچھےچھوڑ دیا، فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان ہارا نہیں بلکہ انتہائی ذلت اور رسوائی کے ساتھ بھاگا ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا جو کچھ ہوا عمران خان نے ڈکٹیٹروں کو بھی پیچھےچھوڑ دیا ہے۔ انتہائی ذلت اور رسوائی سے بھاگا ہے۔ ہمارا موقف ہے کہ عدم اعتماد قائم ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ عمران خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔ عدم اعتماد پیش کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل پانچ کا سہارا لیا گیا۔ آئین کے خلاف بغاوت کے بھی مرتکب ہوئے ہیں۔ انہوں پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف کھلواڑ کیا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ آج اداروں کی بھی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ ہم آئین اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے اپنے کردار کو جاری رکھیں گے۔ ناجائز حکومت کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی۔ نااہلوں اور ناجائز سے قوم کو نجات مل گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More