اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی کہ کیا ہو رہا ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ شب آپ سب کو کہنا پڑا تھا گھبرانا نہیں۔ اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ اُن کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔

پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ وہ سرپرائز کا کل بتا دیتے، تو آج اپوزیشن والے تکلیف میں نہ ہوتے۔ بیرون ملک سے ان کی حکومت تبدیلی کی سازش کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے واضح طور پر کہا لیٹر میں بیرونی سازش ہے۔ نیشنل سیکیورٹی میٹنگ میں آرمی چیف سمیت تمام سروسز چیف موجود تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More