الیکشن کمشنر تحریک انصاف کے مخالف ہے، عمران خان

اسلام آباد: عمران خان نے کل ہر صورت مینار پاکستان جلسے میں جانے اور ملک گیر رکنیت سازی جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کہا کہ نوازشریف کو این آر او ٹو دینے کے خلاف پوری قوم کو سڑکوں پر نکالوں گا۔ الیکشن کمشنر تحریک انصاف کے مخالف ہے ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سوشل میڈیا پر گفتگو میں کہا کہ دوخاندان پاکستان پر بادشاہت کررہے ہیں۔ تبدیلی کے لیے محنت کی تو کرپٹ ٹولہ ایک ساتھ ہوگیا۔ ہمیشہ آخری گیند تک لڑنا سیکھاہے۔ نظام کی تبدیلی کے لیے محنت کی تو سارا مافیا اکٹھاہوگیا۔ تبدیلی کے لیے سسٹم کو تبدیل کرنا انتہائی ضروری ہوتاہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مجھے معلوم تھا یہ سب ایک دن اکٹھے ہوجائیں گے۔ شوگر اور کرپٹ مافیا سب ایک ہوگئے ہیں۔ ہم نے جلسےکےلیے فنڈ جمع کرنے کی مہم چلائی۔ چند دنوں میں 20کروڑ روپے سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔ اگرفارن فنڈنگ کیس تمام جماعتوں کے خلاف چلے تو تحریک انصاف سرخرو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کابینہ میں شامل لوگ سب ضمانتوں پر ہیں۔ الیکشن کمشنر تحریک انصاف کے مخالف ہے۔ ہمارے سسٹم میں بیٹھے غداروں نے بیرونی قوتوں کی بھرپور مدد کی۔آج ایسے لوگ مسلط کیے گئے ہیں جو صرف اور صرف کرپشن میں ملوث ہیں ۔۔ پہلی بار قوم کو احساس ہواہےکہ بیرونی طاقت کے ذریعے حکومت تبدیل کی گئی۔ ماضی میں ہونےوالی غلطیاں اب نہیں کریں گے ۔۔ پرویز مشرف نے نوازشریف اور زرداری کو این آر او دے کر بہت بڑی غلطی کی۔ اگر اب نواز شریف کو دوسری بار این آر او ملا تو ملک کے لیے بہت خطرناک ہوگا ۔ حکومت کس طرح چلائی جاتی ہے اب پتہ چل گیاہے،

عمران خان نے کہا کہ ہم نے ماضی میں ٹکٹس بھی غلط دیئے،اب اندازہ ہوگیاہے اس بار ٹکٹوں کی تقسیم بہتر طریقے سے کریں گے۔ ہمیں حکومت میں بلیک میل کیاگیا، ہمارے ساتھ غداری کی گئی ۔۔ اگر اب نواز شریف کو دوسری بار این آر او ملا تو ملک کے لیے بہت خطرناک ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو این آر او ٹو دینے کے خلاف پوری قوم کو سڑکوں پر نکالوں گا ۔ مغرب میں تصور ہی نہیں کیاجاسکتاہے کہ وزیراعظم فیکٹریاں بنائے۔ آزاد عدلیہ کےلیے میں جیل بھی گیا، ان لوگوں نے تیس سال سے کرپشن کی مگر ہمارا نظام ان کو جیلوں میں نہیں ڈال سکا، اندرون سندھ کراچی والے حالات ہیں،لوگ زرداری مافیا سے خوفزدہ ہیں، کراچی کے لوگ ایم کیوایم سے خوفزدہ تھے۔

عمران خان کا عام انتخابات میں اندرون سندھ خود جاکر مہم چلانے کا اعلان بھی کیا ۔۔ زرداری مافیا نے صرف اور صرف کرپشن کرکے صوبے کو تباہ کردیاہے۔ زرداری مافیا کی وجہ سے پیپلزپارٹی صرف اندرون سندھ کی پارٹی بن چکی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More