نوازشریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینا غلطی تھی، عمران خان

منڈی بہاؤالدین : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوٹاہواقومی خزانہ واپس کرنے تک لٹیروں کا پیچھا کرتا رہوں گا، عمران خان نے تسلیم کیاکہ نوازشریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینا ان کی غلطی تھی۔ ڈاکوؤں کا ٹولہ عدالتوں سے ڈرا ہوا ہے کہ کیونکہ آج عدالتیں آزاد ہیں۔ مریم بی بی بھی اپنے مقدمات کی وجہ سے ڈری ہوئی ہیں۔

منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ایک بڑا بھگوڑا میاں ہے اور دوسرا چھوٹا، بڑا بھگوڑا اور اس کے بچے بھی لندن بھاگے ہوئے ہیں، ڈاکوؤں کا ٹولہ عدالتوں سے ڈرا ہوا ہے، مریم بی بی بھی اپنے مقدمات کی وجہ سے ڈری ہوئی ہیں، کیونکہ آج عدالتیں آزاد ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے تسلیم کیا کہ میاں نوازشریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینا ان کی بہت بڑی غلطی تھی۔ یہ سب دوہزار تیئیس کا الیکشن بھی ہار جائیں گے، اگلی بار ان کو شکست ہی نہیں بلکہ اب یہ سب جیلوں میں جائیں گے۔

مانتا ہوں مہنگائی بہت ہے اور میں ہر وقت یہی سوچتا رہتاہوں کہ مہنگائی کیسے کم ہو، وزیراعظم عمران خان نے منڈی بہاءالدین میں جلسے سے خطاب میں کہا، حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کررہی ہے، ٹیکس ریلیف دے کر ہر ماہ ستر ارب روپے کا نقصان برداشت کررہے ہیں، ہمارے دور میں ٹیکس کلیکشن اور برآمدات ریکارڈ ہیں، ماضی میں کبھی کسانوں کو وہ قیمتیں نہیں دی گئیں جو آج مل رہی ہیں۔یہ اب مشرف دور کی طرح این آر او چاہتے ہیں لیکن ان کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More