ڈاکو بیرونی سازش کے تحت ہمارے اوپر مسلط کئے گئے ہیں، عمران خان

ساہیوال: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ہر پولنگ اسٹیشن کی نگرانی کریں گے کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، بیس کی بیس سیٹیں پی ٹی آئی جیتے گی۔ اگر تم یہ سمجھتے ہوکہ امپائر کو ساتھ ملاکر جیت جاؤ گے تو یہ تمہاری بھول ہے، امپائر کو بھی تم ساتھ ملا لو پھر بھی تم نہیں جیت پاؤ گے۔

چیچہ وطنی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قوم بیدار ہوچکی ہے اور لوٹوں کو سمجھ گئی ہے، جب سے یہ ڈاکو بیرونی سازش کے تحت ہمارے اوپر مسلط کئے گئے ہیں۔ پیٹرول، ڈیزل، بجلی، گیس سمیت سب کچھ مہنگا ہوگیا ہے۔ ہم نے چار سال محنت کرکے معیشت کو بہتر کیا، انہوں نے صرف دو ماہ میں نیچے گرادیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے کسان کو خوشحال کیا، انہوں نے معاشی قتل کردیا، آج کسان کے پاس جنریٹر چلانے کے لیے ڈیزل بھی نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر تم یہ سمجھتے ہوکہ امپائر کو ساتھ ملاکر جیت جاؤ گے تو یہ تمہاری بھول ہے، بیس کی بیس سیٹیں پی ٹی آئی جیتے گی۔ ہم ہر پولنگ کی نگرانی کریں گے کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حق کی بات کرنے پر میرے اوپر پندرہ ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، اگر پندرہ سو بھی درج کردیں گے تو بھی میں ان چوروں کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ بھی ان چوروں کے ساتھ کھڑے ہیں، قوم ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More