ویڈیو بنا کررکھی ہے، مجھے کچھ ہوگیا تو سب سامنے آجائے گا، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایک ویڈیو بنا کرمحفوظ جگہ پر رکھی ہوئی ہے، اگر مجھے کچھ ہوگیا تو ویڈیو میں سب سامنے آجائے گا، قوم کو بتائیں گے کہ ذمہ دار کون ہے؟

سابق وزیراعظم عمران خان نے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان میں 5 جولائی کو مارشل لا لگا کر ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت ختم کی گئی، امریکہ ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت سے خوش نہیں تھا، امریکہ خوش نہیں تھا کہ پاکستان ایک آزاد خارجہ پالیسی بنائے، ذوالفقارعلی بھٹو بھی پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی کی طرف لے جا رہےتھے۔

عمران خان نے کہا کہ آج وہ لوگ مسلط کیے گئے ہیں جن پر اربوں روپے کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں، ان لوگوں نے 30 سال کے دوران صرف منی لانڈرنگ کی ہے، دنیا بھر میں آصف علی زرداری کو مسٹرٹین پرسنٹ کہا گیا، نواز شریف کی کرپشن پر فلمیں بنی ہوئی ہیں، ان کا صرف ایک مقصد تھا کسی طرح این آر او مل جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری حکومت میں ملکی معیشت بہتری کی طرف جا رہی تھی، موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کا نظریہ پیسہ ہے، سازش کرنے والوں کو عوام قبول نہیں کریں گے، ان لوگوں کو موقع ملے تو اسرائیل کو بھی تسلیم کر لیں، یہ کشمیریوں کی قربانیوں کو نظراندازکر کے بھارت سےدوستی کرلیں گے ، یہ امریکہ کواڈے بھی دیں گے اورکسی نئی امریکی جنگ میں پڑجائیں گے۔انہوں ںے کہا کہ یہ لوگ ملک کو انارکی کی طرف لے کے جا رہے ہیں، یہ بتائیں سوشل میڈیا کا منہ کیسے بند کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ لاہور لبرٹی چوک پر لوگوں پر شیلنگ کی گئی،مجھے سب پتہ ہے کس نے کیا کیا؟۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں 15 فیصد امیدواروں نے ڈر کی وجہ سے حصہ نہیں لیا، 30 سال سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ اقتدار میں ہیں، پاکستان کو نقصان پہنچانے میں دونوں جماعتوں کا ہاتھ ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی وجہ سے آج بنگلہ دیش ہم سے آگے نکل گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے باوجود حکومت کو شکست دینی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More