کپتان ماہر ہے، کوئی پتہ نہیں کل کیا کردے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک آخری گیند نہیں ہوتی میچ کا فیصلہ نہیں ہوتا۔ کپتان ماہر ہے کوئی پتہ نہیں کپتان کل کیا کرجائے۔ جس نے اچکن سلوائی ہوئی ہے اسے نہیں پتہ کل اس کے ساتھ کیا ہونا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے امریکا اپنے غلاموں کو واپس لانا چاہتا ہے۔ کہا گیا کہ عمران خان کو ہٹاؤ گے تو پاکستان کو معاف کر دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ضمیر بیچنے والوں کو یہ نہیں معلوم اب چھانگا مانگا کا دور نہیں۔ دیکھ رہا ہوں ضمیر بیچنے والے چھپ چھپ کر بھیڑ بکریوں کی طرح جا رہے ہیں۔ میرےساتھ جوآج کھڑا ہےمیں انہیں کبھی نہیں بھولوں گا۔ بھاگےہوئےلوگ بجٹ سے پہلےمیرے پاس آتےتھےاورکہتے یہ چاہیے،وہ چاہیے۔ یہ آتے تھےتومیں پہلےمیں سردردکی 2گولیاں لیتا تھا۔ اللہ کا شکرہےکہ اب مجھےان لوگوں کی شکلیں نہیں دیکھنی پڑیں گے۔ جو لوگ چھوڑ کر گئے ان کی اصلیت سامنے پر آنے پر شکر ادا کرتا ہوں۔ ایسے ضمیر فروشوں سے ہاتھ ملانا گوارا نہیں کروں گا۔ مسلم لیگ نون کے لوگ پیغامات بھجوائے رہے ہیں۔ نون لیگ والے کہتے ہیں گھر والوں نے کہاکہ کس سازش کا حصہ بن گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر انہوں نے جو کیا ایسا کبھی ماضی میں نہیں ہوا۔ بھارت کی جارحیت کے خلاف ہماری قوم اکٹھی تھی۔ آج قوم میں جذبہ دیکھ رہا ہوں جس پر بہت خوشی ہے۔ اپوزیشن والوں کو معلوم ہی نہیں ان کے ساتھ کل کیا ہوگا۔

عمران خان نے کہا نون لیگ اورپیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا سے صفایا ہوگیا۔ کےپی بلدیاتی الیکشن ہم پرعوام کےاعتمادکامظہرہے۔ ساری جماعتوں کا ووٹ بینک ایک طرف دوسری طرف پی ٹی آئی ہے۔ اندازہ لگالیں قوم کس طرف نکل گئی ہے۔ ان شاءاللہ آپ لوگ آگےجاکر اسےمکمل نظریاتی پارٹی بنائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More