روس کا دورہ کرنے سے ایک طاقتور ملک ناراض ہوگیا، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں روس کا دورہ کرنے سے ایک طاقتور ملک ناراض ہوگیا کہا گیا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی آزاد ہے اسے کچھ نہیں کہہ سکتے، اگر بھارت خود مختار ملک ہے تو ہمیں بتائیں ہمارے ملک کی پالیسی کیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان نے سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا، ایک طاقتور ملک ناراض ہو گیا کہ روس کا دورہ کیوں کیا، بھارت جو ان کا اتحادی ہے وہ روس کی پوری مدد کر رہا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق ایک بیان انہوں نے پڑھا جس میں کہا گیا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی آزاد ہے اسے کچھ نہیں کہہ سکتے، اگر بھارت خود مختار ملک ہے تو ہمیں بتائیں ہمارے ملک کی پالیسی کیا ہے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا جنہوں نے اچکنیں سلوائی ہیں، وہ انٹرویو دے رہے ہیں کہ امریکا کو ناراض نہ کریں ان کے بغیر گزارا نہیں ہوسکتا، امریکا کو ناراض نہ کرنے کے بیان دینے والوں کی وجہ سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں، انہیں لوگوں نے ایلیٹ کے مفادات پر قوم کو قربان کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More