اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج مانسہرہ ہزارہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اللہ کے بعد اپنی قوم سے رجوع کیا اور انشاء اللہ قوم کبھی عمران خان کو مایوس نہیں کرے گی،جیسے کپتان نے کبھی اپنی قوم کو مایوس نہیں کیا ۔۔ فیصل جاوید نے کہا کہ یہ حق اور باطل کی جنگ ہے ، فیصلہ کن گھڑی میں پوری قوم حق کے ساتھ ہے۔