کشمیریوں نے گزشتہ سات دہائیوں کے دوران بے مثال قربانیاں دی ہیں، عمران اسماعیل

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم خان نیازی نے گورنر ہاؤ س میں ملاقات کی۔

ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ کشمیریوں نے گزشتہ سات دہائیوں کے دوران بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اس عرصہ کے دوران بھارت تمام ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلوں کو کم نہیں کرسکا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہیں اور عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم آزاد جموں کشمیر عبدالقیوم خان نیازی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ خطے میں امن کی خاطر مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے واضح پالیسی ہے اور ہم وزیراعظم پاکستان کی پالیسیوں سے متفق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو عملی جامعہ پہنا کر آزاد کشمیر کو کرپشن سے پاک اور خوشحال ریاست بنائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More