پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے،عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے، ڈبل شاہ اب ڈبل شریف بن گیا ہے، دوسرا ہم پر کرپشن کا الزام لگاتا ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کہتے ہیں کوئی نیا ٹیکس لگانے نہیں جارہے،ہم ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جارہے ہیں،عام شہری کے استعمال کی کسی چیز پر ٹیکس نہیں لگ رہا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شریف فیملی کے ملازمین کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے گھمائے گئے، 17 ہزار ٹرانزیکشنز پکڑی گئیں، منی ٹریل مل گئی ہے، دوسروں پر الزام نہ لگائیں خود کو دیکھیں، یہ کرپشن میں ایک دوسرے کے پارٹنر ہیں، ایک دوسرے کی کرپشن چھپاتے ہیں۔

اس موقع پر ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ پیاز آلو ٹماٹر دالوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے،،باہر سے درآمد ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،ٹارگٹڈ سبسڈی کی جانب جارہےہیں،ٹیکسٹائل سیکٹر والےکہتے ہیں صرف انہیں گیس دیں،گیس کا معاملہ یہ ہے کہ صنعتکار عوام کی گیس لینے پر بضد ہیں،

عمران اسماعیل کا کہنا تھا 1973 میں نیشنلائزیشن کا آغاز ہوا تو بڑے گروپس سرمایہ لے کر پاکستان سے باہر گئے، پاکستان کے کاروباری حلقے آج تک پالیسیوں پر بھروسہ نہیں کرتے۔ جو لوگ پاکستان کو اس وقت دیوالیہ کہہ رہے ہیں اورہمارے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری آئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More