مہنگائی کنٹرول کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، گورنر سندھ

کراچی: قائد ملت لیاقت علی خان کے یوم شہادت پر گورنر سندھ نے ان کے مزار پر حاضری دی۔ حاضری کے موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کنٹرول کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کہا کہنا تھا کہ عمران خان قائداعظم اور لیاقت علی خان کی طرح غریب عوام کا احساس کرنے والے وزیراعظم ہیں۔ قائد ملت کی جائے شہادت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلطی سے کہ دیا کہ ان کی شہادت کراچی میں ہوئی ۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اشیاء خور ونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنا صوبائی حکومتوں کا کام ہے۔سندھ حکومت تعاون نہیں کررہی ورنہ صحت کارڈ بھی لاتے، پیر کو وزیر اعلی سے گندم پر بات کروں گا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا زیادہ وقت اس پر گزرتا ہے کہ غریب کی پریشانی کو کم کیا جائے، اس وقت سندھ میں آٹا پچاس سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More