پی ڈی ایم کی ساری کاوشیں صرف اقتدار کے حصول کیلئے ہیں، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست غرق ہوچکی ہے،پی ڈی ایم کی ساری کاوشیں صرف اقتدار کے حصول کیلئے ہیں، مولانا کو مشورہ ہے کہ اقتدار سے باہر رہنے کی عادت ڈالیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے ہمراہ سینٹرل جیل کا دورہ کیا ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مولانا اور انکی سیاست دفن ہوگئی کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی بات ہے، کوئی ٹیکہ لگتا ہے پھر آجاتے ہیں ،پی ڈی ایم والے اقتدار کے لئے بھاگ رہے ہیں انکو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں، مولانا کو اب اقتدار سے الگ رہنے کی عادت ڈال لینی چاہئیے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گرین لائن کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا،گرین حتمی مراحل میں ہے،جلد گرین لائن اسٹارٹ کردیں گے، پی ڈی ایم والے کبھی گالی بکتے ہیں ایک دوسرے کو پھر گلے مل جاتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More