عمران خان کی5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کو تین سال میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ جی ڈی پی گروتھ سے روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا، ہماری اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلومبرگ نے پیش گوئی کی کہ پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وبا پھیلنے کے بعد سے پاکستان کونارملسی انڈیکس میں تین سرفہرست ممالک میں شامل کیا گیا ہے، نارملسی انڈیکس زندگیوں اورملازمتوں کو بچانے کی نشاندہی کرتا ہے۔ دی اکانومسٹ نے بھی اپنے تازہ ترین نارملسی انڈیکس میں اسے تسلیم کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More