عمران کو معلوم ہی نہیں اسکے ساتھ کیا ہوا ہے، بلاول

سکھر: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پورا ملک جشن منارہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوگئی جبکہ عمران خان کو پتا ہی نہیں اس کے ساتھ کیا ہوا ہے ۔

پیپلزپارٹی کے بانی رہنماذوالفقار علی بھٹو کی تینتالیس ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک میں مہنگاءی کا معاشی بحران پیدا کیا۔ عمران خان کی حکومت اب ختم ہوچکی ہے۔ پورا پاکستان اس کی حکومت ختم ہونے پر جشن منارہا ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے آج اس سے حساب لے لیا، حکومت سے نکال لیا ۔عمران خان اتنا بزدل ہے کہ وہ مقابلہ کرنے بھی ڈرتا تھا۔ عمران بھاگتے بھاگتے آئین توڑ کر چلا گیا مگر یہ نا قابل جو برداشت ہے۔ امید ہے اعلیٰ عدلیہ آئیں اور جمہوریت پر فیصلہ سنائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More