دھاندلی روکنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پر نوجوان پہرہ دیں،عمران خان

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن پاکستان کے نوجوانوں کے مستقبل کا الیکشن ہے، یہ وقت چوروں اور ڈاکوؤں، امریکا کے جوتے پالش کرنیوالوں اور اس امپورٹڈ حکومت کو شکست دینے کا ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب مراسلہ چیف جسٹس کو بھیجا تو کیا آپ کو تفتیش نہیں کروانی چاہیے تھی؟ سپریم کورٹ یہ تو پتہ کرواتی کہ ڈونلڈ لو نے پیغام کس کو دیا؟ سفارتکار تو وزیراعظم کے نیچے تھا، پھر امریکی اہلکار پیغام کس کو دے رہا تھا؟

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان کے نوجوانوں نے لوگوں کو باہر ووٹ کیلئے لانا ہے اور پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کو روکنا ہے، دھاندلی روکنے کیلئے ہر پولنگ اسٹیشن پر دلیر نوجوان پہرہ دیں، ڈی جی خان والوں بتاؤ کیا آپ اتوار کو ہونیوالے الیکشن کیلئے تیار ہو، کیا آپ لوٹوں کو شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ضمیر فروش اور بکاؤ مال اپنے حلقے کے لوگوں کو دھوکا دیتے اور آئین توڑتے ہیں، لوٹا غسل خانوں میں ہوتا ہے اور یہ وقت ان کو شکست دینے کا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ نے کہا، سائفر کی تفتیش نہیں کی گئی، پہلے کابینہ کے سامنے مراسلہ رکھا تھا، اس کابینہ کے منٹس موجود ہیں، اس سے بڑی شرمندگی کیا ہوسکتی ہے کہ 22 کروڑ لوگوں کے ملک کو دھمکی دی جائے، امریکی دھمکی عمران خان کی نہیں، 22 کروڑ افراد کی توہین ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More