یہ الیکشن نہیں ہےحقیقی آزادی کا جہاد ہورہا ہے،عمران خان

بھکر: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لوٹا وہ ہوتا ہے جس کا کوئی نظریہ نہیں ہوتا، اس کو جہاں سے فائدہ ہوتا ہے، اس کا منہ اس طرف ہوجاتا ہے۔ یہاں کا جو مقامی لوٹا ہے، جو بار بار لوٹا ہوتا ہے، آپ نے اس کو شکست دینی ہے۔

بھکر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا چوروں کی انتخابی مہم چلانے والی جو ہیں، وہ ہے جھوٹوں کی شہزادی یہ الیکشن تو جیت نہیں سکتے اب صرف دھاندلی پر دھیان ہے۔ چیف الیکشن کمشنر عوام کو بتاؤ کہ دھاندلی کرنے کے لیے کتنی مرتبہ مریم نواز کے پاس گئے ہو۔ عمران خان نے کہا یہ جتنی مرضی دھاندلی کرلیں،ہم دھاندلی کے باوجود جیت جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کہتا ہے ہم تو بھکاری ہیں، خواجہ آصف کہتا ہے کہ ہم اگر زندہ بھی ہیں تو امریکا کی وجہ سے ہیں، وہ جب چاہے ہماری جان نکال دے۔ یہ مہنگائی ختم کرنے نہیں، صرف اپنے کرپشن کے کیسز ختم کرنے آئے تھے، انہوں نے آتے ہی گیارہ سو ارب روپے کا چوری کا پیسہ معاف کرایا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More