آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم آفس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال اور ملکی حالات پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی، جس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ملٹری سکیورٹی قومی سلامتی کاصرف ایک پہلوہے، قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے، یہ دستاویز قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانے میں مددگار ہو گی۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت افغانستان کی صورتحال پر ایپیکس کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر عسکری حکام شریک ہوئے۔ وفاقی وزراء بھی اجلاس میں موجود تھے۔ افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی طور ہر بات چیت کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More