وزیر اعظم عمران خان کا کراچی میں صحافی اطہر متین کے قتل پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں صحافی اطہر متین کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں؛ پیپلزپارٹی حکومت کراچی میں لا اینڈ آرڈر کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

کراچی میں صحافی اطہر متین کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی ڈاکوؤں کے ہاتھوں سینئر صحافی کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری کی کراچی میں سینئر صحافی کے قتل کی مذمت کرتے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں لا اینڈ آرڈر کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ اندرون سندھ میں بھی صحافیوں پر آئے روز حملے ہو رہے ہیں۔ قلم اور مائیک کو تحفظ دینے کے لیے مرکزی حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ کراچی کو سیف سٹی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بھی اطہرمتین کے قتل پر افسوس کا کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی صحافی اطہر متین کے قتل کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، حکومتِ سندھ کسی کو بھی کراچی کا امن امان خراب کرنے نہیں دے گی حکومت صحافیوں سمیت ہر شہری کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More