عمران، عارف علوی اور گورنر پنجاب کو آرٹیکل 6 کی سزا ملنی چاہیے، وزیراطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب آپ کا صدر پنجاب میں آئین شکنی کر رہا ہے اس لئے رات کو عدالتیں کھلتی ہیں۔

ایک بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالتوں کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہیں پھرکہتے ہیں رات کو عدالتیں کیوں کھلیں ۔عمران صاحب فسطائیت اور آئین شکنی چھوڑیں۔پارلیمان کے اغوا کار نہ بنیں ۔پوری قوم عارف علوی کی آئین شکنی دیکھ رہی ہے ۔عدالتیں کھلیں تو عمران صاحب سازش کے جھوٹ بولنے لگیں گےعدالتوں پر بھی الزام لگانے لگیں گے ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران نیازی اور ان کے صدر علوی، گورنر پنجاب سمیت اس آئین شکن ٹولے کو آرٹیکل 6 کی سزا ملنی چاہیے۔ پوری پی ٹی آئی بیمار پڑجائے تب بھی حمزہ شہباز حلف ضرور لیں گے۔آپ ایک بیمار ذہن، غیر جمہوری اور فسطائی شخص ہیں آپ کا سیاہ دور رات کی سیاہی کی طرح مٹ رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More