جے یو آئی کے کارکنان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران اور شیخ رشید ہونگے، ترجمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے ترجمان ملک کی بدقسمتی ہے کہ شیخ رشید وزیر داخلہ ہے، کسی کارکن کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان اور شیخ رشید ہونگے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر جے یو آئی کے ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی شوکاز نوٹس ملا ہے نہ دھمکیوں سے ڈرتے ہیں ۔ عمران خان کے ناکام جلسے سے توجہ ہٹانے کے لئے شیخ رشید بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ جے یو آئی کے کسی کارکن کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان اور شیخ رشید ہونگے ۔شیخ رشید ہمارے کارکنوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کررہے ہیں۔اب تک تمام قانونی تقاضے پورے کیے اسے ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے ۔ انتظامیہ اپنا رویہ غیر جانبدارانہ رکھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More