مافیاز کے خلاف بڑی جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد میں احساس راشن پروگرام کی تقریب، وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں قانون کی بالادستی قائم کرنا بڑا چیلنج ہے، مافیاز کے خلاف بڑی جنگ لڑ رہے ہیں، چاہتے ہیں مہنگائی کا بوجھ عام آدمی پر نہ پڑے، وعدہ ہے ٹیکس بڑھنے پر مہنگائی سے متاثر طبقے کی مدد کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ثانیہ نشتر اور ان کی ٹیم کو احساس پروگرام پر خراج تحسین پیش کیا، کہتے ہیں انسانیت کا درد رکھنے والا ہی فلاحی کام کر سکتا ہے، معاشرے میں انسانیت کا نظام لانااورمحروم طبقوں کی فلاح و بہبود ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ قانون کی بالا دستی مافیاز کے خلاف بڑی جنگ ہے، مدینہ کی ریاست میں قانون کی بالادستی،مافیا کے خلاف جنگ اور عوام کو فلا ح پہنچانا ہے۔ورلڈ بینک نے تسلیم کیاکہ پاکستان کا احساس پروگرام کامیاب ترین منصوبہ ہے

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا ہے، اگر ٹیکس نہ ہوتا تو بجلی، پیٹرول اور ڈیزل پر چھوٹ نہیں دے سکتے تھے، اس لیے جیسے جیسے ٹیکس بڑھے گا ہماری کوشش ہوگی کہ نچلے طبقے کو اوپر لائیں۔ٹیکس اہداف بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہم لوگوں پر پیسہ خرچ کرتے رہیں گے۔

ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب گھرانے میں کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ وہ پرائیوٹ اسپتال میں علاج کراسکے گا، مجھے ڈاکٹر نے فون کرکے بتایا کہ پہلی مرتبہ صحت کارڈ پر ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے، امیر ترین ملکوں میں بھی مفت ہیلتھ انشورنس نہیں ملتی لیکن صحت کارڈ دینے کا مقصدیہی ہے کہ ہمارا ملک مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More