ریاست مدینہ کے سامنے ایشین ٹائیگر کی کوئی اہمیت نہیں،عمران خان

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے سامنے ایشین ٹائیگر کی کوئی اہمیت نہیں،پاکستان کو عظیم راستے پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ صحت کارڈ جیسے انقلابی فیصلے ہر کوئی نہیں کرسکتا۔یہ فلاحی ریاست کی جانب ایک قدم ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں نیا پاکستان انصاف کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فلاحی ریاست وہ ہوتی ہے جہاں سب کو ترقی اور خوشحالی کا موقع ملے، پہلی بار مدینہ کی ریاست میں کمزور طبقے کی ذمہ داری ریاست نے لی اور فلاحی ریاست کا ماڈل آج مسلمان ممالک میں نظر نہیں آتا۔ اب ہمیں اس راستے پر آنا ہے جو قوم کی عظمت کا راستہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے سامنے ایشین ٹائیگر تو کوئی چیز ہی نہیں، ہم پاکستان کو عظیم راستے پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ نیا پاکستان ہیلتھ کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اب حکومت اسپتال بنانے کے لیے پیسا نہیں لگائے گی، لوگ خود آکر اسپتال بنائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More