عمران خان کی چھ جولائی تک عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت پی ٹی آئی مارچ کے دوران توڑپھوڑ کے مختلف مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی چھ جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئےپولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے پی ٹی آئی دھرنا کیس میں درج متفرق مقدمات میں نامزد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عمران خان اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

دوران سماعت وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت نےعمران خان کی پانچ پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض 10مختلف مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ۔عدالت نے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت6جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More