اسمبلی ارکان کو کروڑوں روپے کی پیشکشیں کی جارہی ہیں،عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کو خریدنے کے لیے کروڑوں روپے کی پیشکشیں کی جارہی ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ آج لاہور میں اسلام آباد کے سندھ ہاؤس کی ہارس ٹریڈنگ کی تاریخ دہرائی جارہی ہے، ارکان اسمبلی کو خریدنے کے پیچھے کرپشن پر این آر او لینے والے آصف زرداری کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کرپشن سے لوٹی رقم سے لوگوں کو خرید رہے ہیں، زرداری کو جیل میں ہونا چاہیے۔ ارکان اسمبلی کو خریدنے کا عمل نہ صرف جمہوریت بلکہ معاشرے کی اخلاقیات پر حملہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More