بابا گرونانک کے جنم دن پر عمران خان کی سکھ کمیونٹی کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بابا گرو نانک کے 552 ویں جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس مبارک موقع پر ہم ہزاروں سکھوں کو پاکستان میں ان کے مذہبی مقامات کا دورہ کرنے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں، مذہبی رسومات کی ادائیگی میں حکومت انہیں سہولت فراہم کرتی رہے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More