آج سیالکوٹ ضرور جاؤں گا،عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میں آج سیالکوٹ ضرور جاؤں گا، امپورٹڈ حکومت نے جو کیا وہ اشتعال انگیز ہے، مجرموں کا ایک گروپ ضمانت پر رہا ہے، لندن میں موجود سرغنہ نے مخالفین کے خلاف ہمیشہ فاشسٹ ہتھکنڈے استعمال کیے ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ان کے کسی جلسے اور دھرنے کو کبھی نہیں روکا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ ’امپورٹڈ حکومت نے سیالکوٹ میں ہماری قیادت اور ورکرز کے ساتھ جو کیا وہ اشتعال انگیز ہے، مجرموں کا یہ ٹولہ ضمانت پر ہے۔چیئرمین عمران خان نے مزید کہا ہے کہ لندن میں بیٹھے مجرم نے ہمیشہ مخالفین کے خلاف فاشسٹ ہتھکنڈے استعمال کیے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More