وزیراعظم عمران خان آج کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے،وزیراعظم گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ پینتیس اعشاریہ پانچ ارب روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کی عوام خصوصاً اہلیان کراچی کے لیے ایک بیش قیمت تحفہ ہے۔

کراچی کے شہری پچیس دسمبر سے ٹکٹ لے کر بس میں سفر کرسکیں گے،وزیر اعظم صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر گورنر ہاؤس میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔وزیراعظم اینگرو پولیمرپلانٹ ایکپینشن کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More