سی پیک نے ملک میں پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھی،عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں نے ملک میں پائیدار معاشی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔ کورونا کے باوجود چین کے تعاون سے سی پیک منصوبوں پر کام جاری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی بیجنگ میں چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن ،این ڈی آر سی کے چیئرمین سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سی پیک کے منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم جزو ہے اور سی پیک منصوبوں نے ملک میں پائیدار معاشی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کا تعاون قابل تحسین ہے جبکہ پاکستان اور چین گوادر کو خطے کا معاشی مرکز بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کے باوجود چین کے تعاون سے سی پیک منصوبوں پر کام جاری ہے۔

وزیر اعظم نے این ڈی آر سی اور دونوں اطراف کے متعلقہ حکام کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین دونوں کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی آر سی نے کہا کہ چین سی پیک کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین گزشتہ سات سال میں پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے۔ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی رفتار کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More