امپورٹڈ حکومت عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے،عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے روس سے سستا تیل نہیں خریدا،امپورٹڈ حکومت عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے،حکومت خود کو گیارہ سوارب روپے کا این آر او دے رہی ہے،پیٹرول کی قیمت میں ننانوے روپے،ڈیزل کی قیمت میں ایک سو تینتیس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے،چیئرمین تحریک انصاف نےعوام سے کل ہونے والے احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More