پرویزالہیٰ اور شفقت محمود کے درمیان ملاقات میں اہم سیاسی امور پر گفتگو

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی جس میں اہم سیاسی امور پر غور کیا گیا ۔

پنجاب اسمبلی چیمبر میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال، حکومتی اتحاد اور موجودہ لوکل گورنمنٹ بل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر مسلم لیگ قاف کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے شفقت محمود پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کا صد ر منتخب ہونے پر مبارکباد کی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More