وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اہم ترین اجلاس

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادیوں کا اجلاس ہواہے۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔ فیصلے پر باقاعدہ ردعمل سے قبل قانونی ماہرین اور اٹارنی جنرل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادیوں کا اجلاس ختم ہوگیا ۔ اجلاس میں آصف زرداری ،مولانا فضل الرحمان ،خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر اتحادیوں اور وفاقی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔فیصلے پر باقاعدہ ردعمل سے قبل قانونی ماہرین اور اٹارنی جنرل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں اتحادیوں نے معیشت کے استحکام کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکاء اجلاس نے فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا عمران خان کا مطالبہ مسترد کردیا ۔ اتحادیوں نے الیکشن سے قبل اصلاحات کا عمل بھی جلد مکمل کرنے پر زور دیا ۔ اتحادیوں نے سیاسی بحران اور معاشی استحکام کےلیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More