بنی گالا میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالا میں بلایا گیا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ سمیت تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

بنی گالا میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس بلایا گیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ سیاسی قیادت اور وفاقی وزراء نےشرکت کی۔ اجلاس میں عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ جبکہ ڈی چوک پر جلسے کے حوالے سے بھی مشاورت کے ساتھ ساتھ جہانگیر ترین گروپ سے رابطوں پر کمیٹی کو بریفنگ دے گی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں پچیس کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق بات چیت کی گئی۔ پچیس کو اجلاس ملتوی کردیا جائے گا اور تحریک عدم اعتماد سات دن بعد پیش ہوگی۔ اجلاس میں منحرف ارکان اور علیم خان گروپ کے بارے میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More