نوازشریف اور بلاول کی اہم ملاقات، ملکی صورتحال پر غور

لندن: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں سربراہ مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کی جس میں ملکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں مسلم لیگ نون کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات لندن کے اسٹین ہوپ ہاؤس میں واقع دفترمیں ہوئی ۔

پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے سربراہان کے درمیان اہم سیاسی امور پر بات چیت ہوئی ۔ بلاول بھٹو اور نواز شریف کا سیاسی معاملات میں اتفاق رائے کے ساتھ چلنے کا عزم کیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More