لگژری اور غیر ضروری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے لگژری اور غیر ضروری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا درآمد پر زرمبادلہ خرچ نہیں کرنے دیں گے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی تشویش ناک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔شہباز شریف نے ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کے بحران سے نمٹنے کے لیے غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی اور اس فیصلے کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر قیمتی زرمبادلہ خرچ نہیں ہونے دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More