تازہ ترین
کورونا وائرس:امپیریل کالج لندن کا پاکستانی اقدامات پر اظہار اطمینان

کورونا وائرس:امپیریل کالج لندن کا پاکستانی اقدامات پر اظہار اطمینان

لندن:(07 جولائی 2020)امپیریل کالج لندن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے کامیاب نفاذ کے بعد کورونا وائرس کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امپیریل کالج لندن نے اپنی تحقیق میں کہا کہ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے کامیاب نفاذ کے بعد کورونا وائرس کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح خطے کے تمام ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔

تحقیق کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی ٹرانسمیشن سب سے کم صفراعشاریہ چوہترہے، جبکہ بھارت میں یہ شرح ایک اعشاریہ چودہ، ایران میں ایک اعشاریہ بارہ اور بنگلہ دیش میں صفر اعشاریہ چھیانوے ہے جو کہ پاکستان کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اس عالمی وبا سے متاثر ہونے والے بڑے ممالک میں شامل ہے لیکن حکومت کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کے بعد کیسز میں کمی آرہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top