آصفہ زرداری کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی، حسان خاور

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مارچ کے دوران ڈرون کیمرہ آصفہ زرداری سے ٹکرایا جس سے وہ زخمی ہوگئیں تاہم موقع پر موجود ریسکیو ٹیم اور ڈیوٹی ڈاکٹر نے فوری طورپر طبی امداد فراہم کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لانگ مارچ میں ڈرون کیمرہ آصفہ زرداری سےٹکرایا۔آصفہ زرداری اس وقت کنٹینر پر بلاول زرداری کے ساتھ تھیں۔حکومت پنجاب نےاس ضمن میں فوری ریسپانس دیا۔ریسکیوٹیم اورڈیوٹی ڈاکٹرفوری طور پرکنٹینرمیں چلے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ آصفہ زرداری کی بھنویں پرمعمولی کٹ اورہاتھ پر زخم آئے۔ڈاکٹر نےآصفہ زرداری کوایک ٹانکہ لگانےکامشورہ دیا۔آصفہ زرداری اس بارے میں مزید مشورہ کرنا چاہتی تھیں۔آصفہ زرداری ابتدائی علاج کےبعد علیحدہ گاڑی میں ملتان روانہ ہوگئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More