آئی ایم ایف سے مذاکرات، پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں کمی کی تجاویز پیش

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کا تیسرا روز،پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں کمی کے پلان سے آگاہ کر دیا، پٹرول مرحلہ وار مہنگا کرنے کا پلان دیا گیا ہے، بجلی مہنگی کرنے کیلئے مرحلہ وار طریقہ کار پر بات چیت ہوئی ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کا تیسرا روز،ذرائع کے مطابق پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں کمی کے پلان سے آگاہ کر دیا، پٹرول مرحلہ وار مہنگا کرنے کا پلان دیا گیا ہے، پٹرول سبسڈی غریب طبقات تک محدود کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔

زرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے بجلی کے نقصانات کم کرنے اور بجلی مہنگی کرنے کیلئے مرحلہ وار طریقہ کار پر بات چیت ہوئی ہے،پاکستان نے آئی ایم ایف کو اخراجات میں کمی کیلئے پلان بھی دے دیا،غیر ضروری اخراجات میں کمی کے لیے مختلف تجاویز پر بات چیت جاری ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کی ترجیحات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More