پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج شروع ہوں گے

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ساتویں جائزہ مذاکرات آج شروع ہونگے،آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی ملک میں سیاسی عدم استحکام کے خاتمے پر منحصر ہوگی۔

مذاکرات میں ملکی معیشت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ،آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان تکنیکی مذاکرات کا دور مکمل ہوچکا ہے ،آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی سیاسی عدم استحکام کے خاتمے پر منحصر ہوگا،دوسری صورت میں آئی ایم ایف کو نئے سیاسی سیٹ اپ کا انتظار کرنا پڑے گا ۔آئی ایم ایف حکام نے تکنیکی مذاکرات میں اہداف پر اطمینان کا اظہار کیا تھا،آئی ایم ایف کے6ارب ڈالر قرض پروگرام کے تین ریویوز ابھی باقی ہیں ،آئی ایم ایف قرض پروگرام رواں سال ستمبر میں ختم ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More