پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات سات مارچ سے شروع ہوں گے

اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر کی قسط کے لئے مذاکرات سات مارچ سے شروع ہوں گے،ورچوئل مذاکرات دو تک ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین آٹھ مارچ کو آئی ایم ایف ٹیم سے مذاکرات کا آغاز کریں گے، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مذاکرات میں وزیراعظم ریلیف پیکج پر بھی بات ہوگی ملکی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف کے دیے گئے اہداف کا جائزہ کیا جائیگا۔ مذاکرات میں توسیعی فنڈ سہولت کے ساتویں جائزے کو مکمل کیا جائے گا،میکرو اکنامک استحکام میں بہتری لانے کے اقدامات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More