ملتان: پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں غیرقانونی فیلڈنگ کی۔ جس کا شاخسانہ پاکستان کو 5 پینلٹی رنزکی صورت بھگتنا پڑا۔
ملتان میں ویسٹ انڈیزسے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف پانچ پینلٹی رنزدیے گئے۔ پینلٹی رنز کپتان بابراعظم کی غیرقانونی فیلڈنگ پرایوارڈکیے گئے۔
آئی سی سی قانون کی شق 28.1کے مطابق وکٹ کیپرکے علاوہ کوئی کھلاڑی گلوز پہن کرفیلڈنگ نہیں کرسکتا۔
بابراعظم نے گلوزمیں فیلڈنگ کرکے اس قانون کی خلاف ورزی کی۔ جس پرفیلڈامپائرز نے پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کو 5 پینلٹی رنزدیے۔